پولیس کی خراب کارکردگی پر عمران اور وزیراعلی پرویز خٹک شرم سے ڈوب مریں, صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے پی کے پولیس اور عمران خاں پر برس پڑے اور کہا کہ اسماء کا قاتل اس کے گھر کے سامنے رہتا تھا مگر پولیس اس کو گرفتار نہ کرسکی پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ کی روشنی میں اسکو گرفتار کیا گیا جس سے کے پی کے پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے عمران خان کے پی کے پولیس کے مراثی بن کر بیجا تعریفیں کرتے ہیں،صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں 2008 لیکر ابتک تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں ہیں پولیس کی کارکردگی بہت بہتر ہے تاہم بری کارکردگی پر ان سے جواب دہی ہوتی ہے,, رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ احتجاجوں اور دھرنوں کے پیچھے خفیہ ہاتھ تھے تاکہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا جاسکے,صوبائی وزیر کا مذید کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے شفاف الیکشن کروانے کا کہا ہے تو یہ بڑی بات ہے اس کو ریکارڈ پر رکھنا چائیے تاکہ الیکشن کے بعد کام آسکے