خیبرپختونخواہ میں میڈیکل کے طالب علم نے مبینہ طور پر ذہنی تناؤ کے باعث خود کشی کرلی
مردان سے تعلق رکھنے والا نوجوان پشاور کے خیبر میڈیکل کالج میں فائنل ائیر کا طالب علم تھا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی، خود کشی کی وجہ ذہنی دباؤ ظاہر کی گئی ہے تاہم تحقیقات کے بعد خود کشی کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے خود کشی کے حوالے سے رائے قائم کرنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا جائے گا۔