وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلی گرافی کی ماہر مس سونیا کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلی گرافی کی ماہر مس سونیا نے ملاقات کی۔ مس سونیا نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو کیلی گرافی کا فن پارہ پیش کیا۔ فن پارے میں انہوں نے وزیر اعظم کی تصویر پیش کی جس میں قومی ترانہ درج ہے۔ کیلی گرافی میں مس سونیا کی مہارت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی۔ سوشل میڈیا کے توسط سے ہی انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ وہ اس ملاقات کے لیے خصوصی طور پر قطر سے پاکستان آئی ہیں۔ مس سونیا نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاسی جدوجہد اور وژن سے متاثر ہوں، نئے پاکستان کے امیج کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ہر کوشش کے لیے تیار ہوں۔