بیجنگ میں 2018 ءکے دوران غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 2 فیصد زیادہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2018 ءکے دوران 4 ملین (40 لاکھ) سے زیادہ غیر ملکی سیاح آئے ، یہ تعداد 2017 ءکے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔بیجنگ کے میونسپل سٹیٹ بیورو کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018 ءکے دوران دارالحکومت میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 2017 ءکی نسبت 2 فیصد اضافہ ہوا۔سب سے زیادہ سیاحوں کا تعلق امریکا سے تھا جن کی تعداد 7 لاکھ 20 ہزار رہی، جاپان 2 لاکھ 49 ہزار سیاحوں کے ساتھ دوسر ا ملک رہا۔براعظم کے حساب سے ایشیا سب سے بڑا خطہ رہا جس کے 1.7 ملین (17 لاکھ) شہریوں نے بیجنگ کا دورہ کیا، یہ تعداد 2017 ءکے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ رہی۔