جاپان میں سوائن فلو کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات
جاپان میں حکومت نے سوائن فلو کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور خنزیر کے گوشت کے استعمال سے منع کیا ہے۔ جاپانی وزیر زراعت تاکا موری یوشی کاوا نے ٹوکیو میں اپنی وزارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کو سوائن فلو سے بچانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزارت میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی جاپان سیلف ڈیفنس فورس کے تعاون سے ہزاروں خنزیروں کو تلف کرنا شروع کردیا ہے اور یہاں سے دیگر علاقوں سے خنزیر کے گوشت کی ترسیل پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ ماسک پہننے اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ خنزیروں سے متاثرہ فارمز میں ٹیسٹ کررہے ہیں۔