گیلانی کو بیرون سفر سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین کے تحت تفویض کردہ حقوق کی پامالی نیازی حکومت کا وتیرہ ہے ۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ وہ جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ غیر قانونی اقدام کا ازالہ کیا جائے ۔ نیازی سرکار پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے ۔ عمران خان سن لیں۔ ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے اور جعلی مینڈیٹ والی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور عوام دشمن پالیسیوں کا آپریشن کرتے رہیں گے