تحریک انصاف کے ایم این اے سردار نصراللہ دریشک کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کے نام خط
ملتان : راجن پور سے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار نصراللہ دریشک کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔
نصراللہ دریشک نے خط میں کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آج کے اجلاس میں ایف۔آئی-اے کی ٹیم سول ایویشن سے متعلق امور پر بریفنگ دے گی - آپ بطور ایک نامزد ملزم خود ایف-آئی-اے کی جانب سے شروع کی گئی تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں - ایسے میں اخلاقی طور پر آپ کو قطعاً زیب نہیں دیتا کہ اجلاس کی سربراہی کریں - مفادات کے تضاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی جگہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کسی دوسرے رکن کو اجلاس کی صدارت کے لیے نامزد کریں - نصراللہ دریشک نے مزید کہا کہ امید ہے آپ میری آراء پر سنجیدگی سے غور کریں گے -