راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے میچ کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیمیں آج میدان میں اِن ایکشن ہوں گی، کپتان اظہر علی نے ینگ فاسٹ باؤلرز سے امیدیں لگا لیں، بنگلا دیشی کپتان مومن الحق بھی کچھ کر دکھانے کو بے تاب ہیں۔ پاکستان میں اب طویل دوارنیے کی کرکٹ کی بہار، سری لنکا کے بعد بنگال ٹائیگرز کا پڑاؤ، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں میدان میں آ گئیں۔ سیریز کے فاتحانہ آغاز کے لیے پرجوش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فاتح قومی کھلاڑیوں کا مورال ہائی، ٹیسٹ میچ بھی اپنے نام کرنے لیے پرعزم ہیں۔ طویل دورانیے کے کرکٹ امتحان میں پاکستان کا پلڑا بھاری، دس میں سے نو میچ جیتے، ایک ڈرا ہوا، بنگلادیش کبھی فتحیاب نہ ہو سکا۔