حکومت ملک میں ہر قیمت پر قانون کی حکمرانی یقینی بنائے گی،معاون خصوصی

اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ہر قیمت پر قانون کی حکمرانی یقینی بنائے گی۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قانون خواہشات کے مطابق نہیں بنائے جاسکتے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حقائق مسخ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب ان کی بریت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کو نہیں بھاگنے دیں گے جو سچ کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا اور سچائی کو عوام کے سامنے لانا ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بناکر لندن گئے ہیں لیکن ابھی تک انہیں ہسپتال میں داخل نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ابھی تک حکومت کو نہیں بھجوائی گئیں اور انہیں ہسپتال میں ان کے داخلہ کےلئے مشروط بنایا گیا ہے۔