مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پرامن حل چاہتے ہیں،آذربائیجان
آذربائیجان نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پر امن حل چاہتا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی ترجمان Leyla Abdullayeva نے باکو میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ آذر بائیجان تنازعات کے حل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کی قرار دادوں اور عالمی قانون کے اصولوں پر عملدرآمد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔