کرپشن اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی، سیٹیزن پورٹل پر نئی کیٹیگری متعارف
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی شکایات کےاندراج کیلئے خصوصی کیٹیگری متعارف کرادی گئی، اس سےقبل کرپشن سے متعلق شکایات کیلئے جنرل کیٹیگری کااستعمال ہوتاتھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرپشن اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کے لئے اہم فیصلہ کیا، وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیٹیزن پورٹل پر نئی کیٹیگری کااضافہ کردیا گیا ہے ، کرپشن،بدعنوانیوں کی شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے کیٹیگری مزید6 درجہ بندی میں تقسیم کی گئی ، جن میں مالی کرپشن، فراڈ،میرٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کاغلط استعمال،نا اہلی شامل ہیں ، اس سےقبل کرپشن سےمتعلق شکایات کیلئے جنرل کیٹیگری کااستعمال ہوتاتھا۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اقدام عوام کی جانب سے شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایاگیا، حکومتی اداروں میں کرپشن کی شکایات کیلئےمالی کرپشن کی کیٹیگری مختص کردی گئی ہے ، اختیارات کےناجائزاستعمال پرعوام متعلقہ کیٹیگری میں شکایت درج کراسکتے ہیں۔ فراڈوردھوکادہی سےمتعلق شکایات کے لیے بھی خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے جبکہ دستاویزات میں ردوبدل اورجعلی کوائف کیلئےبھی خصوصی کیٹیگری شامل ہیں۔