پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی پیسرز نے بنگلا دیش کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی پیسرز نے بنگلا دیش کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اظہر علی کا کہنا تھا بنگلا دیش کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمارے فاسٹ بولر اہم کردار ادا کریں گے۔ بنگلا دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لیے ہیں۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوورز میں شاہین آفریدی نے سیف حسن کو اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اننگز کے دوسرے اوور میں تمیم اقبال بھی محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔