محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوںمیں موسم سرد اورخشک رہے گا۔جمعہ کی صبح ریکارڈکیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت یہ ہے ۔اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور آٹھ،کراچی تیرہ،پشاور پانچ،کوئٹہ منفی ایک،گلگت اورمظفرآباد ایک،اورمری منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔