وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین موجودہ قریبی برادرانہ تعلقات پر اظہار خیال کیا گیا۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔