حیدر آباد میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

حیدرآباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر کی مختلف شاہراہوں اور عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔ فروری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔