کمالیہ: شادی میں ڈانس پارٹی، دو سگے بھائی دولہوں سمیت 37 افراد گرفتار
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو سگے بھائی دولہوں سمیت 37افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کمالیہ کی اپر کالونی میں دو سگے بھائیوں عمران اور رضوان کی شادی کی تقریب تھی جہاں ڈانس پارٹی چل رہی تھی۔ پولیس نے تقریب کے دوران چھاپا مار کر خواتین ڈانسر سمیت37 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔