علی سدپارہ کی گمشدگی کا معاملہ وزیراعظم اور آرمی چیف خود دیکھ رہے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی گمشدگی کا معاملہ وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف خود دیکھ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی گمشدگی پر وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی تشویش ہے‘۔