اسمارٹ فونز کی شعاعیں اندھے پن کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، تحقیق
واشنگٹن : ماہرین نے اسمارٹ فونز سے نکلنے والی شعاعوں کو آنکھوں کےلیے توقعات سے زیادہ تباہ کن قرار دے دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز سے نکلنے والی شعاعوں سے متعلق تحقیق امریکا کی ٹولیڈو یونیورسٹی میں کی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ یہ شعاعیں آنکھوں کے قرنیے میں جذب ہوکر زہریلے مادے کو جنم دیتا ہے جو خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔