کینیڈا: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف آن لائن سیمینار
کینیڈا کے شہر کیلگری میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ضرور کرتے ہیں ۔ کینیڈا کے شہر کیلگری میں پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اون لائن سیمینارکاانعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے شرکاء نے تحریک کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کے رہنما احمر ندیم میمن، حفیظ ملک اور دیگر نے اپنے خطاب میں عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں