پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل
اسلام آباد: دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو موسمِ سرما میں سر کرنے والے ملک کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ کی تلاش میں آج پھر سرچ آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ کے ٹو پہاڑ پر لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ چار مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے آج سرچ آپریشن کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق کے ٹو پر سرچ آپریشن کے دوسراےروزعلی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ آرمی کے 2 ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹیم بلترو سیکٹر پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو کی 8 ہزار بلندی پرموسم قدرے بہتر ہے ۔آج باقاعدگی سے 4 مقامی کوہ پیماؤں کی مدد سے زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا