عوام کو ریلیف دینا تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانا سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔جس میں صنعت اورخوراک کے سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاہور،سی ای او اربن یونٹ نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا تحریک انصاف حکومت کی اولین ترحیج ہے ۔حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔ انہوں نے پرائیویٹ منڈیوں کے قیام کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ا سپیشل برانچ،اربن یونٹ پرائس کنٹرول اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر جوابدہ ہوگا