کورونامریضوں کی موت کی دوسری بڑی وجہ سامنے آگئی
امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زائد العمری کے بعد نمونیا کورونا مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھانے والی دوسری بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا کا شکار بڑے عمر کے افراد میں موت کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اب نئی تحقیق میں دوسرا عنصر نمونیا کی تاریخ کو قرار دیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ وہ دوسری بڑی وجہ ہے جس کے باعث مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کورونا مریضوں میں مذکورہ بالا عناصر کے بعد ذیابیطس ٹائپ ٹو، ہارٹ فیلئر اور گردوں کے امراض ودیگر پیچیدہ مسائل موت کے خطرات بڑھاتے ہیں۔ اس تحقیق میں مارچ سے نومبر 202 کے دوران امریکا کے 17 ہزار کووڈ مریضوں کے طبی ریکارڈ کا مشاہدہ کیا گیا۔