سعودی پولیس جدہ جانے والے راستے سیل کردئیے
جدہ کورنیش پر لوگوں کے تفریح کی غرض سے جمع ہونے کے بعد سعودی حکام نے اسے عارضی طور پر بند کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے شہر جدہ کے کمشنر کی جانب سے احکامات صادر ہونے کے بعد مکہ پولیس نے کورنیش جانے والے راستے سیل کردئیے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مکہ پولیس کی جانب سے راستے سیل کرنے کے بعد عارضی طور پر چیک پوسٹ بھی قائم کرلی گئی ہے تاکہ کسی بھی شہری یا غیر ملکی کو شب جدہ کورنیش جانے سے روکا جائے۔