محمد علی سدپارہ اور 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کا سراغ نہ مل سکا
موسم سرما میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنےکےدوران لاپتہ ہونیوالے محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دوسرے روز ہیلی کاپٹرز نے 7800 میٹر بلندی تک پرواز کی مگر کو پیماوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔فضائی سرچ آپریشن میں نامور نیپالی کو پیما اور ساجد سدپارہ نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کےبعدساجدسدپارہ کوہیلی کاپٹرمیں اسکردوپہنچادیا گیا۔ محمدعلی سدپارہ کے بیٹےساجد سدپارہ بھی سرمائی مہم جوئی ٹیم کاحصہ تھے۔