نگران حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرا نے اثاثے ڈیکلیئر نہیں کئے،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرا ء نے اپنے اثاثے ابھی تک ڈیکلیئر نہیں کئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اثاثے ڈیکلیئر نہیں کئے جاتے تو عدالت سے رجوع کروں گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح سے وکلا غائب کئے جا رہے ہیں اور غیر قانونی گرفتاریاں ہو رہی ہیں اس پر کوئی ردعمل نہیںکیونکہ وکلا لیڈر شپ ٹائوٹوں کے ہاتھ میں ہے۔ شرم سے مر جاؤ۔