حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد خوش آئند ہے، صدر مملکت

پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آمد صدر مملکت نے پولیس لائنز دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی صدر مملکت نے دھماکے کے زخمیوں کے احوال کے بارے میں طبی عملے اور انتظامیہ سے تفصیلی بات کی حکومت، انتظامیہ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جن افراد نے دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھویا اُن کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا، حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد خوش آئند ہے، صدر مملکت