پنجاب کی نگراں حکومت نے پرویز الٰہی دور کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں

پنجاب کی نگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں۔زرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویژن پر کتنی نوازشات ہوئیں، نگراں حکومت نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔نگراں پنجاب حکومت نے گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی، 3 رکنی کمیٹی سے 7 روز میں رپورٹ طلب کی گئی ۔ کمیٹی گجرات ڈویژن کے لیے منظور شدہ فنڈز کا جائزہ لے گی، کمیٹی کے ارکان گجرات ڈویژن کا دورہ بھی کریں گے۔