دبئی میں تمام ٹیکسیوں کو 2027 تک ماحول دوست بنانے کا اعلان

دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 2027 تک تمام ٹیکسیوں کو ماحول بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس پانچ سالہ منصوبے کے تحت ٹیکسیوں کو ہائبرڈ اور ہائیڈروجن پر منتقل کیا جائے گا۔ یہ اس پلان کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں اتھارٹی 2050 تک پبلک ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنانا چاہتی ہے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پہلے ہی دبئی میں 72 فیصد ٹیکسیوں کو ہابئرڈ کر چکی ہے۔