ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 343 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2053 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر برقرار ہے۔