ہم پر اداروں کے احترام نہ کرنے کا الزام لگانے والے غلط فہمی کا شکار ہیں، آئین کا تحفظ کرتے رہیں گے. وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
وزیراعظم لاہورمیں وکلاء کی تقریب میں خطاب کے لیے پہنچے تو وکلاء کی شدید نعرے بازی کے باعث تقریب بدنظمی کا شکارہو گئی۔ وکلاء نے وزیراعظم کی سٹیج پرموجودگی میں "گوزرداری گو" جبکہ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی حمایت میں نعرے لگائے اورانتخابی کارڈزہوا میں پھینکے تاہم وزیراعظم نے بار سے خطاب جاری رکھا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ایشیاء کی سب سے بڑی بار سے خطاب کرنے پر فخر ہے۔ وکلاء الیکشن میں جو بھی جیتے گا اسے قبول کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پر اداروں کا احترام نہ کرنے کا الزام لگانے والے غلط فہمی کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا اوراس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انرجی اورگیس کے بحران کا سامنا ہے لیکن اس مسلہ کوجلد حل کرلیں گے جوہماری حکومت کا کارنامہ ہوگا وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نعروں اور الزامات سے گھبرانے والی نہیں، ہم نے عوام کیلئے صعوبتیں برداشت کیں اور قربانیاں دیں، منتخب ہو کر آئے ہیں اور آتے رہیں گے۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے وکلاءکے مطالبات پورے کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں جب گورنرپنجاب وکلا کومراعات کی نوید سنا رہے تھے اسوقت وکلا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حق میں زبردست نعرے بازی کررہے تھے لیکن گورنرنے کمال مہارت سے اپنا خطاب جاری رکھا