کراچی اسٹاک مارکیٹ کے لیے سال کا پہلا ہفتہ ہی مندی کی لپیٹ میں رہا
نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزارتین سو کی نفسیاتی سطح برقرار نہ رکھ سکااورکاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈکس دو سو بائیس پوانٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار ایک سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر اکیس کروڑ دس لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوااور اوسط یومیہ کاروباری حجم گیارہ فیصد اضافہ کے ساتھ چار کروڑ بائیس لاکھ شیئررہا۔گزشتہ ہفتے مارکیٹ سرمائے کی مالیت باون ارب ستاون کروڑ روپے کم ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس ہفتے بھی فروخت کا رجحان برقرار رہااور مارکیٹ سے چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ نکل گیا۔گیس کی قیمتوں کے اضافے اور معاشی اعدادوشمار کی خراب صورتحال پر بیشتر سرمایہ کار مارکیٹ سے سائڈ لائن ہیں جبکہ ڈالر کی گرتی ہوئی قدر نے بھی بیرونی سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری سے روک رکھا ہے۔