مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو بارہ اکتوبر ننانوے سے چلایا جائے. الطاف حسین

کراچی میں نائن زیروپررابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کےاراکین سے گفتگوکے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے سندھ ٹوایک حقیقت بن چکاہے اور سندھ ٹو کی حقیقی شکل سامنےآئیگی، چاہے رسمی آئےیا آئینی شکل میں آئے،، اتحاد پیدا کرنے کیلیے محروموں کوحقوق دینا ہونگےاور زیادتیوں کا خاتمہ کرناہوگا،بعض لوگ محروم لوگوں کو بااختیار بنانےکی بات کوغلط رنگ دےرہےہیں ان کا کہنا تھا کہ مشرف پربوجھ ڈال کرانکےہمنواؤں کو بچانےکی کوشش ملک کیخلاف سازش ہے،مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کےتحت مقدمہ چلانا ہے تو بارہ کتوبرنناوے سےچلایاجائےاور صرف مشرف نہیں بلکہ ساتھ دینےوالوں پربھی مقدمہ چلایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ مشرف کو تنہا ذمہ دار قراردیکران پرمقدمہ چلانےکامطالبہ کرنیوالے ناانصافی کررہےہیں، الطاف حسین نے گلشن اقبال میں کامیاب جلسہ پر ایم کیوایم کے تمام کارکنوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔