لاہور کے علاقے ایل او ایس نالے میں گرنے والے کرین آپریٹر کی لاش 36گھنٹوں بعد امدادی ٹیموں نے برآمد کر لی۔

سیالکوٹ کا رہائشی محمد ساجد لاہور میں بطور کرین آپریٹر کام کرتا تھا۔ اتوار کی رات دس بجے وہ ایل ایس نالے کے قریب کھدائی کا کام کر رہا تھا کہ اچانک کرین الٹ گئی اور نالے میں گر گئی جس کے باعث محمد ساجد کرین کے نیچے آ کر نالے میں دب گیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے اس کی تلاش شروع کر دی مگر اس کی لاش نہ مل سکی تاہم 36گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد اس کی لاش آج صبح مل گئی ۔ محمد ساجد کی نعش کو مردہ خانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ متوفی چھ بچیوں کا باپ تھا۔