پاکستان میں اردو، پنجابی، سندھی اور بلوچی کی نہیں ظالم اور مظلوم کی تقسیم ہے، ظالم مظلوم کو تقسیم کر کے ظلم کرتا ہے. عمران خان

عمران خان عمر کوٹ میں مہنگائی کیخلاف جلسہ سے خطاب کر رہے تھے،،، انکا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات کر رہے ہیں،،، تحریک انصاف تقسیم کی نہیں بلکہ سب کو انصاف اور عدل کے نظام کے تحت اکٹھا کرنے کی بات کرتی ہے،،، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زبان کی بنیاد پرکوئی تقسیم نہیں،،، پاکستان میں صرف دو طبقے ہیں، ظالم اور مظلوم،،، جس روز مظلوم اکٹھے ہو گئے،، ظلم ختم ہو جائیگا، عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی کو برداشت کر لیا،،، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے،، تحریک انصاف کے چئیر مین نے کہ نئے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے آتے ہی الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ چار میں سے دو حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیا،،، اگر چاروں حلقوں کی تصدیق ہو جائے تو تاریخی دھاندلی ثابت ہو جائے گی،،، انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے،، ہمارا احتساب سیل وزرا اور اراکین اسمبلی کو بھی نہیں چھوڑے گا،، خیبرپی کے سے چلنے والی سونامی پنجاب میں آ کر رک گئی،،، عمران خان نے کہا کہ اب بجلی کا مسئلہ ہے،، پانی کا مسئلہ بھی شروع ہونے والا ہے،،، پنجاب والے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرتے ہیں،، ہم کہتے ہیں کہ تمام ڈیم صوبوں کے اتفاق رائے سے بننے چاہئیں،، اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اپنے مشن سے ہٹ گئے ہیں،، چھوٹے کاشتکار کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہو چکی ہے۔