محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کی لہر بدستور برقرار ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے.

پنجاب کےمخلتف میدانی علاقے ہلکی دھند کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہو چکی ہیں،جس سے صوبے کے مختلف اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران بارش اور برف باری کا امکان ہے،گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن،اسلام آباد،راولپنڈی اور مری میں بھی جمعرات تک کہیں کہیں بارش اوربرف باری ہوسکتی ہے،،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی بارہ،جبکہ کوئٹہ اور پاراچنارمیں منفی نو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئےدرجہ حرارت یوں رہے،اسلام آباد صفر، کراچی نو، لاہورایک، گلگت منفی پانچ، پشاورصفر،مظفرآباد ایک، مری منفی تین اورملتان میں چار میں سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا