پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے دبئی میں شروع ہوگا.

پاکستان اور آئی لینڈرز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل سے دبئی سپورٹس سٹی میں شروع ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہوگیا، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اوروکٹ کیپر عدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پر امید ہے. اس سے قبل ابوظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا.