کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا اکاون ہزار دو سو روپے کا ہوگیا۔

نئے سال کے آغازسے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں اٹھارہ سوروپے کا اضافہ ہوا ہے،،،پیر کے روز دو سو روپے کے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا اکاون ہزار دو سو روپے کا ہوگیا،،،دس گرام سونے کی قیمت میں ایک سو اکہتر روپے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ دس گرام سونا تینتالیس ہزار آٹھ سو پچاسی روپے کا ہوگیا،،،چاندی کی قیمت میں پندرہ روپے کے اضافے کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت آٹھ سو پچیس روپے ہوگئی،،، عالمی منڈی میں سونے کی ایک اونس قیمت ایک ہزار دو سو سینتیس ڈالر پر برقرار رہی ۔