سابق صدر پرویزمشرف کےلیے غدار کالفظ استعمال نہ کرنےکےلیے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی.

خصوصی عدالت میں درخواست پاکستان سوشل جسٹس پارٹی کے سربراہ اختر شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے،کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو غدار کہنا مسلح افواج کا مورال گرانے کے مترادف ہے،سابق فوجی سپہ سالار کو غدار کہہ کر مسلح افواج کو بدنام نہ کیا جائے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے،کہ پرویز مشرف کے لیے غدارکا لفظ استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں