غازی عبدالرشید قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین غازی عبدالرشید قتل کیس میں گواہ بننے کے لیے تیارہوگئے،عدالت نے سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کردی.

دوہزارسات میں لال مسجد آپریشن کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ہونے کی وجہ سے میجر ریٹائرڈ تنویر حسین لال مسجد آپریشن کے تمام حقائق سے واقف ہیں اور ان کے پاس اہم اورحساس معلومات موجود ہیں،گواہی کے حوالے سے میجر ریٹائرڈ تنویر حسین نے شہداء فاؤنڈیشن سے رابطہ کرلیا ہے، دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے،پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا،کہ ان کے موکل بیمار ہیں،اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے