سٹیٹ بنک نے بنکنگ سسٹم میں 952 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دیئے
حکومتی قرضوں کے باعث بنکنگ سیکٹر سے سرمائے کی قلت ختم نہ ہو سکی سٹیٹ بینک نے نو کھرب روپے سے زیادہ رقم فراہم کی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی قلت دور کرنے کیلئے بینکنگ سیکٹر کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے نو کھرب باون ارب چالیس کروڑ روپے فراہ کئے گئے سات روز کیلئے فراہم کی گئی رقم پر مرکزی بینک پانچ اعشاریہ آٹھ تین فصد سالانہ کی شرح سے سود وصول کرکے گا منی مارکیٹ میں سرمائے کی مسلسل قلت کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران بھی سٹیٹ بینک نے بینکنگ کو آٹھ کھرب روپے فراہم کئے تھے۔