پہلے برسبین پھر میلبرن،اب سڈنی میں بھی پاکستان ٹیم نے اپنی روش نہ بدلی
پاکستانی کرکٹرز کیلئے دورہ آسٹریلیا ڈراؤنا خواب بن گیا، گزشتہ سال کچھ عرصہ تک نمبر ون کہلانے والی ٹیم اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی، ایک بار پھر اپنے ماتھے پر کلین سوئپ کا دھبہ لگا لیا
کینگروز کے خلاف برسبین کا پہلا ٹیسٹ میچ قومی بلے بازوں کی نااہلی کی نذر ہو گیا، جیتا ہوا میچ میزبان ٹیم نے پاکستان سے چھین لیا، سمیع، اظہر، بابر، یونس، مصباح اور اسد کی کاکردگی صفر
پھر باری آئی میلبرن ٹیسٹ کی، وہاں بھی روایت نہ ٹوٹی،باؤلرز پٹتے رہے، بیٹسمین آنے جانے میں ہی لگے رہی،،چار دن تک ڈرا ہونے والا ٹیسٹ آخری دن پاکستان کے ہاتھوں سے نکل گیا، یہاں بھی بڑے بڑے نام چلے ہوئے کارتوس ہی ثابت ہوئے۔قومی کرکٹز نے سڈنی میں بھی روش نہ بدلی، اور انتہائی مایوس کن پرفارمنس سے کلین سوئپ کا داغ اپنے سر سجا لیا، آسٹریلیا کی تیز پچوں پر پاکستانی بلے باز بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے، باؤلرز کی بھی پٹائی ہوتی ر ہی۔