مصباح الحق نے فی الحال کھیل سےکنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ ترک کردیا
میچ کے اختتام پر کمنٹیٹر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کھلاڑی پرجوش تھے تاہم میلبرن ٹیسٹ کے آخری روز شکست نے ٹیم کا مورال گرا۔ سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق نے اچھی بیٹنگ کی،نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ مصباح نے مزید کہا کہ برسبین ٹیسٹ سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا تھا۔ یہ ہمارے لئے ٹف سیریز تھی،سارا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر مصباح الحق نے کہا وہ ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ،آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز اور پھر پی ایس ایل ہونی ہے ،،اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے ،