ملیحہ لودھی نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے تمام ثبوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹریز کے حوالے کئے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے تمام ثبوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹریز کے حوالے کئے، پاکستانی مندوب نے انہیں بتایا کہ ایل او سی پر بھارت نے مزید نفری تعینات کردی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحانہ پالیسیوں سےخطےمیں خطرات بڑھ رہےہیں،،، سیکرٹری جنرل کوسندھ طاس معاہدےکوختم کرنےکی بھارتی دھمکی سےبھی آگاہ کیا، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی مداخلت سےبڑھتی کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقوام متحدہ کو کرداراداکرناہوگا انٹونیو گٹریز نے دونوں ممالک میں معاملات کے حل کیلئے غیرجانبدار ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔۔۔ انہوں نے امن مشن، افغان مہاجرین اور انسداددہشتگردی کیلئےپاکستان کی خدمت کو سراہا،پاکستان کی طرف سے بھجوائے جانے والے شواہد میں انڈین خفیہ ایجنسی را کے بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت شامل ہیں۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے اعترافی بیان کی ویڈیو اور پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کے داخلے کی کوشش کے ویڈیو ثبوت بھی شامل ہیں۔