کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی کے علاقے پاک کالونی اور منگھوپیر میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور سی آئی ائے پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشد اور آصف شامل ہیں جو لوٹ مار کی متعدد وار داتوں ملوث ہیں، گرفتار ملزم ارشد قتل کے مقدمے میں بھی مفرور تھا، ادھر سعود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث وقاص عرف وکی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا، ماڈل کالونی پولیس نے منشیات فروش امام بخش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، دوسری جانب سپر ہائی وئے اور بکراپیڑی میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے