عاطف اسلم کا گانا 'پہلی دفعہ' ریلیزکر دیا گیا
جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکار بولی وڈ سے دور ہوچکے ہیں، وہیں اب بھی کچھ ایسے ستارے موجود ہیں جو ایک ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، جس کی ایک مثال عاطف اسلم اور بولی وڈ اداکارہ یلیانا دی کروز کی ہے۔عاطف اسلم نے بہت عرصے بعد اپنا ایک گانا ریلیز کیا، اس کا نام 'پہلی دفعہ' رکھا گیا، جس کا میوزک نہایت خوبصورت جبکہ ویڈیو بھی نہایت شاندار بنائی گئی۔اس گانے میں یلیانا دی کروز خوبصورت نظر آرہی ہیں، جبکہ عاطف اسلم کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی نہایت دلچسپ ہے۔