کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ عوام کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے کا فیصلہ کرے:شاہ محمود قریشی
مظفرگڑھ میں تحریک انصاف کارکنوں سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کررہے یہں۔ اللہ اور سپریم کورٹ کے بعد عوام کی عدالت ہے۔ تحریک انصاف عوام کی عدالت میں بھی سروخرو ہورہی ہے۔ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں نے برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام نے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے یا ان کےتابع رہنے کا فیصلہ کرنا ہے۔ عنقریب میدان لگنے والا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کل بہاولپور اور پندرہ جنوری کو ڈیرہ غازیخان میں عوامی اجتماع سےخطاب کریں گے۔