وسیم اختر نے گولیمار انڈر پاس 15 جنوری سے کھولنے کی نوید سنا دی
یہ مناظر ہیں کئی ماہ سے زیرتعمیر گولیمارکے انڈر پاس کے،،جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے،،میئر کراچی وسیم اختر نےانڈرپاس کا دورہ کیا،،اورتعمیراتی کام کا جائزہ لیا،،اس موقع پر میڈیا میں وسیم اخترکاکہنا تھا،،کہ چار سوپچاس ملین کی لاگت سے گولیمار انڈرپاس بننے کے بعد ٹریفک جام کی مشکلات ختم ہوجائیں گی ،انہوں نےانڈر پاس پندرہ جنوری تک کھولنے کی خوشخبری بھی سنا دیان کا کہنا تھا،،کہ نئی اسکیموں کیلئے فنڈز تب ہی جاری کریں گے جب وہاں کام ہوتا دکھائی دےگا،،اب گولیاں دیئے جانے کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے،اس موقع پرچیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کاکہناتھا،،کہ آٹھ سال کا گند صاف کرنے کے لیے شہری حکومت بھرپور کام کررہی ہے،انہوں نے مسائل کے حل کے لیے ایک بارپھر صوبائی اور وفاقی حکومت سے تعاون کا مطالبہ بھی کردیا،، کیمرہ مین محمد وسیم کے ساتھ راشد خان وقت نیوز کراچی،،