سعید غنی کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر جسٹس فائز عیسی کی رپورٹ وزیر داخلہ کے خلاف چارج شیٹ ہے
سینیٹر سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بارے میں کمیشن کی رپورٹ کو تین ہفتے گذر گئے۔ کمیشن کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ سانحہ کوئٹہ پر جسٹس فائز عیسی کی رپورٹ وزیر داخلہ کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ جو وزیر اعظم وزیر داخلہ کو برطرف نہ کرے وه نیشنل ایکشن پر عمل کیسے کرائے گا۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان آزاد ہیں۔ پنجاب میں سیکیورٹی آپریشن نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ ثابت ہو چکا ہے چودھری نثار نیپ پر عمل میں رکاوٹ ہیں۔