میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری، فریال تالپور بینکنگ کورٹ پہنچ گئے
میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ منی لانڈرنگ کیس کی بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ وکیل ملزمان نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے کہا ہمیں تو سپریم کورٹ نے کارروائی سے روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر ہم مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔ ادھر سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرا دیا۔ آصف زرداری کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کوئی غلط کام نہیں کیا جس کا الزام ان پرہے، جےآئی ٹی نے گواہوں کے بیانات اور دستاویزات فراہم نہیں کیں، جے آئی ٹی کے الزامات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہیں۔