نوازشریف کی سزامعطلی درخواست کی اہلیت پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نوازشریف کو احتساب عدالت سے سنائی گئی سزا کیخلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ نواز شریف کے وکلا خواجہ حارث ،زبیر خالد اور منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اپیل سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی، سزا معطلی کیسے سن سکتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپیل پر نمبر لگ چکا ہے